Online Urdu Novel Mohabbat Wafa Ka Istiara By Fariya Chishti Social Romantic Based Love Story Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.
" روشین"
زالان اسکو دیکھ کر مسکرا کر آگے بڑھا۔
" کیوں آئے ہو تم یہاں؟"
روشین کے ہونٹ سے سرسراتی ہوئی آواز نکلی ساتھ ہی اسے اس بات کا بھی خوف تھا کہ فرزام وہاں نہ آ جائے۔
روشین! اس طرح کیوں بی ہیو کر رہی ہو ہم اجنبی تو نہیں۔ مانتا ہوں میں کہ مجھ سے ماضی میں کچھ غلطیاں ۔۔۔۔"
" غلطیاں ! "
روشین اسکی بات کاٹکر ایک دم چیخی لیکن خفیف ہو گئی۔
وہ غلطیاں نہیں تھیں زالان اقرار تم ایک لڑکی کی عزت کا تماشہ سر باراز لگایا تھا اور عورت کی عزت سے قیمتی کچھ نہیں ہوتا۔
روشین کے لہجہ میں گزرے ہوئے وقت کا درد بول رہا تھا۔
" روشین ! میں پشیماں ہوں۔"
ایک پل کے توقف کے بعد زالان دھیرے سے دو قدم آگے بڑھ کر بولا۔۔
تمہاری آنکھوں میں آج بھی وہی مکاری، عیاری نظر آ رہی ہے۔ تمہاری آنکھوں میں ندامت نہیں ہے زالان اقرار وقت نے مجھے بہت کچھ سکھا دیا ہے۔
روشین ایک تلخ ہنسی ہنس کر بولی۔
میں جانتا ہوں روشین میرا گناہ نا قابل معافی ہے۔ میں اپنے گناہ کا کفارہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ روشین میں وہ سب خوشیاں دینا چاہتا ہوں جسکی تم حقدار ہو۔ روشین تم سے بے پناہ محبت کرتا ہوں میں۔۔۔
زالان اقرار خاموش ہو جاؤ! خدارا میری عزت کا اور تماشہ مت بتاؤ۔
اسکے زبان سے ادا ہوئے الفاظ سنکر روشین ضبط کے باوجود چلا اٹھی۔
روشین تم یہاں خوش نہیں ہو میں جانتا ہوں فرزام تمارے قابل نہیں میں تمہے ہر وہ خوشی دونگا جسکی تم حقدار ہو۔ میں اپنی محبت سے تمہے سیراب کر دونگا۔ تم میری محبت پر نازاں ہوگی روشین۔ یقین کرو میں صرف تمہارہ ہوکر رہونگا۔ چھوڑ دو فرزام کو۔
نکل جاؤ زالان اقرار! ابھی اور اسی وقت نکل جاؤ میرے گھر سے دوبارہ قدم مت رکھنا ۔ کتنے نیچ اور ذلیل انسان ہو تم۔ میرے لئے قابل نفرت ہو تم زالان اقرار میرے لئے قابل نفرت۔ نکل جاؤ۔۔"
روشین ضبط کرتے کرتے چلا اٹھی اور تیزی سے بھاگی ہوئی اپنے بیڈ روم میں آکر گر گئی اسکی آنکھوں سے اشک بہہ رہے تھے. اسے محسوس ہو رہا تھا کہ اسکی زندگی میں بھیانک طوفان آنے والا ہے۔ اسکا سب کچھ تباہ ہو جائیگا اور وہ پہلے کی طرح پھر تہی داماں رہ جائیگی۔
Yorum Gönder
Yorum Gönder