Online Reading Urdu Naan Baai Ka Khuwab Nagar Love Story Based and Funny Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.
کیسی ہو اقدس؟" سبکتگین کی نگاہ اب اس پہ ٹھہری، سیاہ فریم کا نظر کا چشمہ لگائے وہ ہر بار دل میں ہی کیوں اترتی جاتی تھی؟ وہ خود سے ہر بار پوچھتا تھا لیکن کوئی جواب نہ پا کر چپ ہو جاتا تھا
میں ٹھیک ہوں. آپ کیسے ہیں؟" اقدس کو کبھی اس سے یوں شرم یا جھجک محسوس نہیں ہوئی تھی، لیکن آج شاید شازیہ کی کی گئی بات کا اثر تھا کہ وہ نظریں ہی نہیں ملا پا رہی تھی. جبکہ دوسری طرف اس کے منھ سے "آپ.!" سن کر اریبہ تو اریبہ، خود سبکتگین کا منھ بھی حیرت سے کھل گیا تھا. دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو دیکھا پھر اریبہ نے آگے بڑھ کر اس کا ماتھا چیک کیا
بھائی! بخار تو نہیں ہے اسے، جو ہم سمجھیں کہ بخار کا اثر دماغ پہ ہو گیا
کیا ہے تمھیں.؟" وہ جو پہلے ہی اس کی نظروں سے گڑبڑا رہی تھی، اپنے منھ سے نکلے ایک چھوٹے سے لفظ کے پکڑے جانے پہ مزید خفت کا شکار ہوئی تھی
تم ٹھیک ہو اقدس!؟" سبکتگین سے واقعی اس کا یہ چپ چپ سا، جھکجکا سا انداز ہضم نہیں ہو رہا تھا
ٹھیک ہوں میں. پتا نہیں کیا مسئلہ ہے آپ دونوں کے ساتھ." اتنا کہہ کر وہ اٹھی اور شازیہ کو آواز لگاتے باہر نکل گئی. اریبہ ہنستے ہوئے اس کے پیچھے بھاگی تھی."اوئی اماں..!" آئی پیڈ پہ کسی وڈیو سے لطف اندوز ہوتی اقدس کو کچھ یاد آیا وہ اچھل ہی پڑی تھی. آئی پیڈ بھی گرتے گرتے بچا تھا.
💖💖💖💖
تمھیں آسٹریلیا جا کر شیف کا سرٹیفکیٹ لینے اور میری بھتیجی اقدس، دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا." سبکتگین کو یوں لگا زمین و آسمان گھوم گئے تھے
ابا جی یہ... یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟" پنسل اس کے ہاتھ سے چھوٹ گئی تھی. انھوں نے بغور اس کا حال ملاحظہ کیا تھا.
"فیصلہ تمھارے ہاتھ میں ہے."
لیکن کیوں ابا جی!؟" وہ فقط اتنا ہی پوچھ سکا تھا
بس سبکتگین! تمھاری اور تمھاری ماں کی ضد کے سامنے میں جھک تو گیا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ مجھے اب بھی تمھارا شیف بننا سخت ناگوار ہے. لیکن بہرحال! تمھاری خوشی ٹھہری." اس نے ابا جی کو دیکھا تھا. (خوشی کا خیال تھا لیکن ایسا خیال کہ زندگی سے رنگ چھین رہے تھے.)
کل شام تک اچھی طرح سوچ کر بتا دینا."وہ جانے کو پلٹے تو وہ ان کے راستے میں آ گیا
"کیوں ابا جی؟"
دیکھو سبکتگین! اقدس مجھے اپنی بیٹی کی طرح عزیز ہے یہ نہ ہو کہ کل تم مستقل طور آسٹریلیا رہ جاؤ اور یہاں میری بچی، تمھارے نام پہ، تمھارے انتظار میں ہی بیٹھی رہے. اس لیے تمھیں آسٹریلیا یا اقدس.. ان دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا." انھیں اس کے جذبات و احساسات کی کوئی پروا نہیں تھی، وہ اب بھی فیصلہ سنا کر جا چکے تھے
Yorum Gönder
Yorum Gönder