Online Urdu Novel Mohabbat Dil Ka Sajda Hai by Nazia Rajpoot Age Difference Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Novel Posted on Novel Bank.
نمل جب سے گھر واپس آئی تھی تب سے اسے ایک انجان سے خوف نے آگھیرا تھا نجانے وہ شخص کون تھا جو اتنے ڈھرلے سے یہ سب کہہ گیا تھا جبکے نمل یزدان کے علاوہ کسی کو سوچنا بھی گناہ سمجھتی تھی تو پھر یہ کون تھا
کہیں وہ عائشہ کا بھائی تو نہیں تھا؟؟
نمل نے خود سے سوال کیا جسکا جواب اسکو صرف عائشہ ہی دے سکتی تھی ۔۔۔
لہذا اسنے فوراً سے پہلے اپنا موبائل اٹھایا اور عائشہ کی چیٹ اوپن کی واٹس ایپ پہ ۔۔۔
عائش ؟؟
اسنے میسیج کیا
ہممم نمل کیا ہوا ٹھیک ہو نا تم یہاں سے بھی ایک دم سے ہی چلی گئی تھی؟؟
اوو ہاں ایکچولی یار وہ ڈرائیور آگیا تھا نا اسی لیے بس ۔۔۔
اچھا اٹس اوکے ۔۔۔
عائشہ نے ٹیسکٹ کیا
اچھا عائش تم سے ایک بات پوچھوں ؟
ہممم پوچھو ۔۔۔
تمہارے بھائی کا نام کیا ہے؟؟.
کیوں تمھیں کیسے آج میرے بھائی کا خیال آگیا؟؟
عائشہ نے میسیج ٹائپ کرکے بھیجا تھا
ویسے ہی اب بتاؤ بھی ۔۔۔
نمل نے بےچینی سے کہا تھا
اچھا تو سنو میرے بھائی کا نام یزدان لاشاری ہے جو جانے مانے سیاست دان ہیں مجھ سے پیار بہت کرتے ہیں لیکن غصے کے تیز ہیں کافی ۔۔۔
اور نمل کا اوپر کا سانس اوپر نیچے کا نیچے رہ گیا تھا اسکے کانوں میں بس ایک ہی فقرہ گونج رہا تھا کہ
میرے بھائی کا نام یزدان لاشاری ہے
ہیلو نمل ہیلو ؟
عائشہ نے اسکو پکارا مگر وہ کال کاٹ چکی تھی۔
عجیب لڑکی ہے یہ بھی ۔۔۔
عائشہ نے خود سے کہتے ہوئے کندھے اچکا دئیے تھے
اا اسس اس کا مطلب آج وہ یزدان ہی تھے جو مجھ سے ٹکڑائے تھے اور وہ سب ۔۔۔
نمل کا دل الگ ہی لے پہ دھڑکنا شروع ہوچکا تھا جبکے جسم کا خون سمٹ کے چہرے پہ آگیا تھا ۔۔۔
لیکن آج سے پہلے مجھے یہ بات پتہ ہی نا چل سکی کہ عائشہ کا بھائی یزدان بھی تو ہوسکتا ہے اور نا ہی کبھی ذکر ہوا اس بارے میں ۔۔۔
نمل اب خود سے اندازے لگانے لگی تھی ۔۔۔
اس کا مطلب کہ یزدان بھی مجھ سے ایک خوبصورت اور شرمیلی مسکراہٹ نے اسکے ہونٹوں کا احاطہ کرلیا تھا اسکا مطلب نمل قریشی جسکو تم نے برسوں سے چاہا وہ آج سامنے آیا بھی تو تمھیں علم ہی نا ہوسکا اس بات کا اففف کتنی بیوقوف ہوں میں ۔۔۔
Yorum Gönder
Yorum Gönder