Online Urdu Novel Apna Haal Bataon Kis Ko by Haya Khan Second Marriage Based, Family Based, Social Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank.
حیا ۔۔۔۔ حیا ۔۔۔۔ کہاں مرگئی ہے تو کلثوم بیگم کے غصے کا پارہ بہت ہائی تھا حیا جلدی سے کچن سے نکل کر کلثوم بیگم کے پاس آئی کلثوم بیگم جو حیا کی چچی تھی حیا کو دیکھ کر غصے سے بیڈ سے اٹھیں اور ایک روز دار تھپڑ حیا کے منہ پر مارا حیا جو اس حملے کے لیے تیار نہ تھی تھپڑ پڑتے ہی زمین پر گری کلثوم بیگم نے اسکے بازو کو بہت ہی بے دردی سے پکڑا اور اسے اٹھا کر پوچھنے لگی کہ کہاں تھی تو بول حیا جو کہ مسلسل رو رہی تھی ان کہ اس طرح پوچھنے پر جلدی سے ڈر کے بتایا کہ وہ کچن میں دوپہر کا کھانا بنارہی تھی کلثوم بیگم نے غصے سے حیا کا بازو چھوڑا اور پوچھا کہ میں نے تجھ سے کتنی دیر پہلے کہا تھا کہ میرے کپڑے استری کردے پر مجال ہو جو تو میرا کوئی کام کردے حیا جو کہ رورہی تھی ان کی اس بات پر انکو دکھ سے دیکھنے لگی کیونکہ ایسا کوئی کام نہ ہوتا جو حیا نہ کرتی وہ دن رات صرف کام ہی کرتی تھی ایسے کیا دیکھ رہی ہے حیا جو کہ ان کو دکھ سے دیکھ رہی ان سے ڈر کر کہنے لگی کہ چچی آپ نے ہی تو کہا تھا کہ پہلے کھانا بناؤ حیا اپنے آنسوں صاف کرتی ہوئی بولی چل زیادہ مت بول اور جاکر استری کر مجھے جانا بھی ھے شام میں حیا بس جی کہتی کمرے سے باھر نکل گئی اور استری کرنے میں مصروف ھوگئی
Yorum Gönder
Yorum Gönder