Online Urdu Novel Mystery Box by Ayesha Arain Village Based, Haveli Based, Cousin Based,Love Story Based and Social Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
وہ مٹرگشتی کرتی سب کے منع کرنے کے باوجود گاؤں میں ڈنڈا لیے گھوم رہی تھی کہ اچانک سوئے ہوئے کتے بیدار ہوتے ہی اس کے پیچھے اپنی فوج لے کر نکل پڑے۔اب مزید بھاگنے کی ہمت خولہ میں باقی نہ تھی اس نے کچھ سیکنڈ کے لیے اپنی رفتار میں کمی پیدا کی ۔اور بائیں جانب درختوں کے پیچھے چھپے ٹولے کو ہاتھ سے لعنت پیش کی اور رفتار پھر تیز کردی۔
بھاؤ بھاؤ کتے تو رشتہ لے کر آنے والی پھپھو کی طرح پیچھے ہی لگ گئے تھے ۔
بس کر جاؤ خولہ چیخی ۔شاید کتوں کو اس کا چیخنا پسند نہیں آیا تھا تب ہی وہ اور اونچا بھونکنے لگے ۔
امی پورے گاؤں کا تیسرا چکر لگاتے پاؤں شل ہوگئے تھے ۔
ویکھو تا وڈیرے دی پوتی نئیں لگدی ایک بزرگ نے اسے یوں بھاگتے دیکھ تبصرہ کیا ۔
ہاں میں وہی ہوں پلیز انکل کتوں سے بچا لیں مجھے
بالآخر اسے کسی نے پہچان ہی لیا ورنہ گاؤں کے کتے اسے اجنبی سمجھ کر پیچھے ہی پڑ گئے تھے ۔
کڑی ڈنڈا تا سیٹ دے فر ہی پیچھا چھڈن گے
بزرگ نے اس کے ہاتھ میں پکڑے ٹھنڈے کی طرف اشارہ کیا ۔خولہ نے جلدی سے ڈنڈا ہوا میں لہرا کر دور پھینکا ۔
کتوں نے بھی اپنی راہ لی ۔خولہ اب کمر پہ ہاتھ رکھے گہرے سانس لینے لگی چھت پہ کھڑی عورتیں بھی تماشا ختم ہونے پہ دیواروں سے پیچھے ہٹیں ۔
میں وڈیرے خلیل الرحمٰن آرائیں کی پوتی ہوں اس
نے بزرگ کو اپنا تعارف کروایا ۔
ماشاءاللہ آئیندہ احتیاط کرنا گاؤں کے کتے ڈنڈے والوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ۔ وہ بزرگ کہتے آگے بڑھ گئے خولہ بھی اپنی منحوس کزنوں کو دور سے ایک بار پھر پانچ انگلیاں کھولے لعنت پیش کرتی حویلی کی جانب چلنے لگی ۔
ڈنڈا نہ ہوگیا کتوں کا رشتہ ہوگیا وہ بڑبڑائی ۔
Yorum Gönder
Yorum Gönder