Hubb e Aneed by Wahiba Fatima Novel Episode 10


Hubb e Aneed by Wahiba Fatima Online Urdu Novel Episode 10 Posted on Novel Bank. Contract Marriage and Second Marriage Based Novel Bank web special Pdf Urdu Novel.

مرتضیٰ، راحم اور منیہا کو پنڈی شفٹ کرنے کے لئے ہیلپ کرنے ان کے ساتھ راولپنڈی آیا تھا۔ گاڑی گیٹ سے اندر داخل ہوئی۔ 

راحم نے جلدی سے اتر کر منیہا کے لئے گاڑی کا دروازہ کھولا۔ 

تم جاؤ اندر،،  ہم سامان اتارتے ہیں،،،  راحم نے اس کی آنکھوں میں تیرتی سراسیمگی اور نمی سے نگاہیں چراتے ہوئے کہا۔ 

منیہا اندر چلی آئی۔ کوٹھی نما ایک انتہائی خوبصورت اپارٹمنٹ تھا۔ وہ آ کر اندر لاؤنج میں بیٹھ گئی۔ اس کا کوئی حیلہ کوئی بہانہ راحم نے قابلِ اعتنا ناجانا تھا۔ تبھی آج وہ یہاں تھی۔ 

راحیلہ کے گھر سے خوش باش واپس آنے کے فورا بعد اس نے پیکنگ کا شوشا چھوڑ دیا تھا۔ منیہا نے لاکھ اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ یہ تک کہا کہ آپ جائیں میں بعد میں آ جاؤں گی۔ مگر راحم نے ایک نا سنی۔ 

پھر فون کر کے مرتضیٰ کو گھر بلایا۔ مرتضیٰ نے ناصرہ بیگم کو فون کر دیا تھا کہ وہ راحم کے ساتھ پنڈی جا رہا ہے۔ 

وہ دونوں سامان لیے اندر داخل ہوئے تو منیہا چونک کر سیدھی ہوئی۔ 

راحم کچن کس طرف ہے میں کچھ بنا لیتی ہوں،،،اس کی عجیب سی نظروں سے خائف وہ انگلیاں چٹخاتی بولی۔
 
کوئی ضرورت نہیں،، اتنے لمبے سفر سے تھکی نہیں تم،، جو کچن کی حاضری ضروری ہے،، کچھ آرڈر کر لیں گے،، آرام سے بیٹھی رہو،،،  
راحم نے اسے چپ ہی کروا دیا۔  

مرتضیٰ یہ سب بیگ اس روم میں رکھ آؤ یار فی الحال،،،  وہ تھکا ہوا سا صوفے پر گرنے کے انداز میں بیٹھا۔ 

ہاں تمھارے ابا جی کا نوکر ہوں ناں،،، مرتضیٰ نے اسے گھور کر دیکھا اور اپنی کمر میں درد کا بہانہ بناتے ہاتھ رکھتا دوہرا ہوا۔

زیادہ ڈرامے نہیں،،، جاؤ اب،، راحم نے دانت پیس کر کہا۔ 

میں مدد کروں بھائی آپ کی،،،  منیہا منمنائی۔ تو دونوں نے ایک دوسرے کی جانب دیکھا۔ اور قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔ منیہا خجل سی ہو گئی۔ 

نیچے دئے ہوئے آنلائن آپشن سے پوری قسط پڑھیں۔

Related Posts

Yorum Gönder