Ajnabi Rahon Ky Musafir by Zarish Noor Complete Novel


Ajnabi Rahon Ky Musafir by Zarish Noor Complete Novel. Tawaif Based Urdu Novel Posted on Novel Bank.

تم ایک طواٸف کی بیٹی ہو۔ یہ جملہ اس کے کانوں پر کسی تازیانہ کی طرح لگا تھا۔

اس نے سر اٹھا کر اپنے سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھا ۔جو آنکھوں میں زمانے بھر کی نفرت لٸے اسے گھور رہی تھی۔

پلکوں کی باڑ پر رکے آنسو کو اس نے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔اس نے سر جھکا لیا اور آنسو کو بہہ جانے دیا۔

آس پاس موجود بہت سے سٹوڈنٹس متوجہ ہو چکے تھے۔اور اب عجیب نظروں سے اسے دیکھ رہے تھے۔جیسے نہ جانے وہ کسی اور دنیا کی مخلوق ہو۔

فاریہ اپنے منہ سے زہر اگل کر چلی گٸی۔

لیکن سیرت ہمایوں کو ایک نٸے امتحان میں ڈال گٸی۔

اس کے آس پاس چہ میگوٸیاں زور پکڑنے لگی۔سرگوشیوں نے آوازوں کا روپ دھار لیا۔
آوازوں کے ساتھی دبی دبی طنزیہ ہنسی کی آوازیں بھی شامل ہو گٸیں۔

بڑی نیک پروین بنی پھرتی تھی ۔پوری یونی کی ملوانی ایک طواٸف کی بیٹی ہے۔ یہ آواز اس کی بہترین دوست گوری کی تھی۔

سیرت نے نظر اٹھا کر دیکھنے کی کوشش کی ،لیکن آنسو نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

اس نے سب کی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوۓ اپنی کتابیں سمیٹی اور ایک نظر یونیورسٹی گیٹ پر ڈالی۔ آج اسے وہاں تک پہنچنا بہت ہی مشکل مرحلہ لگا۔
اٹھ کر کھڑے ہوتے ہوۓ اسے محسوس ہوا جیسے وہ کانپ رہی ہے۔ اس نے آنکھیں بند کی اور سب کچھ بھول کر تیز تیز قدم گیٹ کی طرف بڑھا دیے۔

پیچھے سب لوگ بہت کچھ کہہ رہے تھے۔لیکن اس نے کان بند کر لٸیے تھے۔وہ کچھ بھی نہیں سننا چاہتی تھی۔

گیٹ سے باہر نکل کر پواٸنٹ پر انتظار کرنے کی بجاۓ ، وہ پیدل ہی چل پڑی۔
اسے ابھی بھی اپنے پیچھے لوگوں کی پرتپش نظریں محسوس ہو رہی تھیں۔ 
آج اس کی ماں کو اس دنیا سے گزرے صرف بیس دن ہوۓ تھے۔
نیچے دئے ہوئے لنک سے مکمل ناول ڈاونلوڈ کریں۔

Related Posts

Yorum Gönder